1 دسمبر 2013 - 20:30
کیتھرین ایشٹن: ورپی یونین، پابندیاں اٹھانے کو آمادہ

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف جلد سے جلد پابندیاں اٹھانے کیلئے آمادہ ہے۔

ابنا: کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائیکل مان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ آئندہ چھے مہینوں کے دوران تہران کے جوہری پروگرام کے بارے میں آخری سمجھوتے کے حصول کے لئے مذاکرات کے کئی دور انجام پائیں گے، کہا کہ آئندہ ایک سال کے اندر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی حتمی سمجھوتہ طے پاجائے گا۔ اس ترجمان نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کی صورت میں یورپی یونین، ایران کے خلاف عائد پابندیاں واپس لینے کا جلد سے جلد فیصلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائیکل مان نے کہا کہ اس حوالے سے ملاقات کے لئے کوئی وقت معین نہیں کیا گيا ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس سلسلے میں ایران سے رابطہ برقرار کیا جائے گا اور آئندہ چھے مہینوں کے دوران ہونے والی نشستوں کی تاریخیں معین کی جائیں گی۔کیتھرین ایشٹن نے کے ترجمان نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کو سب کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل نے مستقبل کا لائحہ عمل طے کردیا ہے اور امید کی  جاتی ہے آئندہ ایک سال کے دوران یہ عمل اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔...../169